Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں شکست دیدی

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک کی روس کے گول کیپر اور کپتان آئگور اکنفیو کے شاندار کھیل کے باعث روس نے ناک آوٹ مرحلے میں پنالٹی شوٹ آوٹ پر اسپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔ماسکو کے لزنکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلا گول اون گول کی صورت میں ہوا جب روسی ڈیفینڈر سرگی اگناشیوک نے غلطی سے گیند کو اپنے ہی جال میں پہنچادیا۔41ویں منٹ میں روس کے ارٹم ڈیوبا نے گول اسکور کرکے اسپین کی سبقت کو ختم کردیا۔دوسرے ہاف میں مجموعی طور پر اسپین کا پلڑا بھاری رہا تاہم وہ اسکور کرنے میں ناکام رہے جبکہ روسی گول کیپر نے اسپین کے کئی خطرناک حملوں کو ناکام بنایا۔90 منٹ کے اختتام کے بعد میچ فاضل وقت میں گیا تاہم وہاں بھی فیصلہ نہ ہوسکا اور پھر پنالٹی شوٹ آوٹ کی باری آئی۔ابتدائی 2 پنالٹیوں پر دونوں ٹیموں نے باآسانی گول اسکور کردئیے تاہم اسپین کی تیسری پنالٹی روس کے گول کیپر نے شاندار انداز میں روک کر سابق ورلڈ چیمپیئن کو دباو میں ڈال دیا۔روسی کیپر آخری پینالٹی روکنے میں بھی کامیاب رہے اور اس طرح میزبان ٹیم نے خود سے بڑی ٹیم اسپین کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

شیئر: