واشنگٹن۔۔۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جرمنی میں تعینات امریکی افواج کو وہاں سے نکالنے کی خواہش کے اظہار کے بعد محکمہ دفاع اس پر عملدرآمد کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ امریکی حکام جرمنی میں تعینات تمام 35 ہزار امریکی فوجیوں یا ان میں سے کچھ کو امریکہ واپس بلانے یا پولینڈ میں تعینات کرنے پر اٹھنے والے اخراجات اور ان کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اعلیٰ ترین دفاعی حکام کو اس جائزے میں شریک نہیں کیا گیا۔