Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کیخلاف احتجاج جاری

واشنگٹن۔۔۔امریکہ میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر مظاہرے کئے۔ واشنگٹن میں 30 ہزار سے زائد افراد نے ا حتجاج میں شرکت کی۔نیو یار ک،لاس اینجلس،شکاگو سمیت امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کی کال پر نیویارک، واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں،مظاہرین ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن قوانین میں نرمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شیئر: