Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا،میکسیکو کوشکست

ماسکو: گروپ ایف سے ناک آوٹ مرحلے میں دوسرے نمبرپر جگہ بنانے والی ٹیم میکسیکو کوارٹر فائنل میں نہ پہنچ سکی۔ فیفا ورلڈکپ کے ناک آوٹ مرحلے میں برازیل نے میکسیکوکو0-2سے شکست دے کر ٹرافی کی دوڑ سے باہرکردیا۔ برازیل کے کپتان سپرا سٹار نیمار جونیئر اور فرمینو نے ایک، ایک گول کیا۔فٹبال کی عالمی جنگ میں یہ ایک سنسنی خیزاور کانٹے کا مقابلہ تھا۔ برازیل اور میکسیکو نے کھیل کے آغاز سے ہی گول پوسٹ پر حملوں کا آغاز کر دیا۔ بھرپور کوشش کے باوجود میچ پہلے ہاف تک برابر رہا۔ کھیل کے 51ویں منٹ میں برازیلین سپر ا سٹار نیمار نے خوبصورت کوشش کرتے ہوئے پہلا گول کردیا۔86ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے تبدیلی کی گئی اور تازہ دم فرمینو کو گراونڈ میں بھیجا گیا ، فرمینو نے نیمار کے خوبصورت پاس پر 88ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے دوسرا گول کر کے ٹیم کی جیت مضبوط کردی ۔ میکسیکن ٹیم آخری لمحات تک کوئی گول نہ کر سکی اورمیگا ایونٹ سے باہرہو گئی۔

شیئر: