ہائی بلڈ پریشر سے کیسے بچیں ؟
ہائی بلڈ پریشر ایک خطرناک مرض ہے جس میں شریانوں میں بہتےخون کادباؤ بڑھ جاتا ہے اور دل کو معمول سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے . یہ غیر معمولی حالت انسان میں ہارٹ اٹیک ، فالج اور گردے کے امراض جنم لینے کے امکانات بڑھا دیتی ہے . ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب سے بچنے کے لیے ذہنی اور جسمانی دباؤ سے بچنا بے حد ضروری ہے . مسلسل دباؤ بلند فشار خون کا سبب بن جاتا ہے . سیروٹونن ہارمون مطمئین اور نارمل رکھنے کے لیے اہم ہے تاہم ہائی بلڈ پریشر کے سبب سیروٹونن ہارمون کی مقدار کم ہو جاتی ہے . ماہرین اس صورتحال میں دودھ کو کثرت سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں . موٹاپا یا زائد وزن بھی ہائی بلڈ پریشر جنم لینے کی اہم وجہ ہے . پروسیسڈ کاربوہائیڈریٹ والی غذا مثلا ً ڈبل روٹی ، بسکٹ ، سفید روٹی اور پنیر وغیرہ کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے لہذا ان غذاؤں کے استعمال کے بجائے سبزیاں ، پھل اور معتدل مقدار میں گوشت کے استعمال کوترجیح دینا چاہیے . زیادہ نمک کا استعمال اور نمکین کھانوں سے پرہیز بھی ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے اہم ہے . روزانہ 30 منٹ کی ورزش بھی موٹاپے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضروری ہے .