کسی مسلمان کو وزیر اعلیٰ کیوں نہیں بنایا، پاسوان
لکھنؤ۔۔۔۔مرکزی وزیر خوراک و رسدرام ولاس پاسوان نے مخالف سیاسی پارٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ انہوں نے کسی مسلمان کو اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ کیوں نہیں بنایا۔ کیا مسلمان بندھوا مزدور ہیں کہ وہ سماج وادی، بی ایس پی اور کانگریس کو ہی ووٹ دینگے۔ مرکزی میں حکمراں این ڈی اے کی اتحادی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ رام ولاس پاسوان نے کہا کہ یوپی میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے ۔ایسی سیاسی پارٹیاں صرف مسلمانوں کا ووٹ چاہتی ہیں ۔ایسا کیوں ہے کہ انہوں نے کسی مسلمانوں کووزیر اعلیٰ کیوں نہیں بنایا؟۔ایسا بہار میں کیوں نہیں ہوا؟۔ پاسوان نے یہاں اپنا دل ( ایس ) کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک مرتبہ بہار میں مجھے موقع ملا تو میں نے مسلمان وزیر اعلیٰ بنانے کی وکالت کی لیکن لالو یادو، رابڑی دیوی کو بہار کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے تھے۔ پاسوان نے کہا کہ میں مسلمانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو بی جے پی کا خوف دکھایا جارہا ہے ، آپ حکومت کے سامنے اپنا نظریہ پیش کریں۔اس کے بعد آپ کسی بھی پارٹی کے بارے میں فیصلہ کریں۔