Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاندی کے استرے سے فوجی جوانوں کی مفت حجامت

ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر کے ایک باربرنے انوکھی شروعات کرتے ہوئے چاندی کے استرے سے فوجی جوانوں کی مفت حجامت شروع کردی ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈانہ کے رہنے والے ادوھو گوڈکر پیشے سے نائی ہیں۔وہ چھٹیوں پر گاؤں لوٹنے والے فوجی جوانوں کو اعزاز دینے کے مقصد سے ان کی شیونگ چاندی کے استرسے کرتے ہیں۔اودھو کا کہنا ہے کہ سرحد پر تعینات فوجیوں کی وجہ سے ہی ہم محفوظ اور آرام و چین کی نیند سوتے ہیں ۔ ملک کی خدمت کرنیوالے فوجیوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انکی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ۔میرے لئے اس سے بہتر خدمت کوئی اور نہیں ہوسکتی۔ قبل ازیں اودھو نے ’’بیٹی بچاؤ ‘‘مہم کے دوران بھی صرف ایک بچی والے باپ کی شیونگ مفت کرنے کی مہم شروع کررکھی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -اترا کھنڈ: پتھورا گڑھ میں طوفانی بارش، سڑکیں تباہ

شیئر: