Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبادی میں اضافے کا بم پھٹ چکا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ آبادی میں اضافہ بم ہے جو پھٹ چکا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ملک میں آبادی میں بے پناہ اضافے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے ملک میں آبادی میں اضافے کی روک تھام کے لیے حکومت سے فوری تجاویز طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ آبادی میں اضافہ نہیں بلکہ بم ہے جو پھٹ چکا ہے ، حالیہ حکومت کی اس اضافے کو روکنے کے لیے کوئی پالیسی یا قانون سازی نہیں، پیدائش کی شرح روکنے کیلئے تو حکومت کو امداد بھی ملتی ہے، عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔چین سمیت دیگر ممالک آ بادی کنٹرول کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔ 
 

شیئر: