Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلز پارٹی کے 4 سینئر رہنما پارٹی عہدوں سے فارغ

لاہور: پیپلز پارٹی نے 4 سینیئر رہنماﺅں کو پارٹی عہدوں سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کے بعد آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والے پیپلز پارٹی کے 4 سینئر رہنماﺅں کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ فارغ کئے گئے افراد میں پی پی پی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا، ڈویژنل صدر ملتان ملک نوشیر لنگڑیال، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈی جی خان سردار غلام فرید میرانی اور جنرل سیکرٹری پی پی ضلع لیہ ڈاکٹر جاوید اقبال بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے چاروں افراد کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
 
 

شیئر: