غیر ملکی نے غفلت کا فائدہ اٹھا کر سعودی خاتون کو منی لانڈرنگ کے جرم میں پھنسا دیا
دمام .... پبلک پراسیکیوشن نے ایک سعودی خاتون پر غیر ملکی کے لئے منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کردی۔ مقامی خاتون نے ایک برس کے اندر اپنے اکاﺅنٹ میں 3217328ریال جمع کرائے اور اسی دوران 3185291ریال نکلوائے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے سعودی خاتون کو سخت سے سخت سزا دینے ، 10برس تک قید اور 50لاکھ ریال تک کے جرمانے اور بیرون مملکت سفر سے روکنے کی سزاﺅں کا مطالبہ کردیا۔ اطلاع ملی ہے کہ یہ خاتون ایک غیر ملکی کے جھانسے میں آگئی ۔ وہ کفیل خاتون کی لاعلمی میں اسکے اکاﺅنٹ میں رقم جمع کراتا اور نکالتا رہتا تھا۔ اسے صرف اتناعلم تھا کہ میرے اکاﺅنٹ میں 260ہزار ریال سے زیادہ نہیں۔