Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بارش

لاہور اور دوسرے شہروں میں بارش کے بعد سڑکوں پر کھڑے رہنے والے پانی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رضوان خان ٹویٹ کرتے ہیں کہ پانی! پانی لاہور میں ہر طرف پانی ہی نظرآرہا ہے کیا اسی طرح شہباز شریف لاہور کو پیرس قرار دیتے ہیں۔
شوتیا لکھتی ہیں کہ آخر کار بڑے انتظار کے بعد بارش ہو ہی گئی۔
علیزہ لکھتی ہیں کہ کراچی میں بارش کا انتظار ایسا ہی ہے کہ جیسے کسی رشتے کا انتظار کیا جائے۔ امکانات تو اچھے ہوتے ہیں لیکن انتظار کبھی ختم نہیں ہوتا۔ 
ریحانہ لکھتی ہیں کہ لاہور کے عوام بارش کا لطف لے رہے ہیں۔
خرم ضیاءخان کہتے ہیں کہ کراچی میںآج مانسون کی پہلی بارش ہوئی۔ شام کومزید بارش کا امکان ہے۔
وجاہت کاظمی ٹویٹ کرتے ہیں کہ کراچی میں بارش ہورہی ہے۔ بارش کی ضرورت تھی اور اسکا کافی عرصے سے انتظار ہورہا ہے۔ امید ہے کہ مانسون سیزن شاندار ہوگا۔
اسپارکلنگ ڈائمنڈ کے نام سے ایک ٹویٹ ہے کہ بارش سے گرمی سے نجات ملی۔ بارش کا موسم مبارک ہو۔
عبدالواسع صدیقی ٹویٹ کرتے ہیں کہ بارش میں ہوشیار رہیں۔ 
موسمی خان لکھتی ہیں کہ موسم بہت خوبصورت ہے
زوہیب حسن کہتے ہیں کہ بارش کے بعد گھروں سے یہ آوازیں آرہی ہیں۔ ”بیٹا فون چارج کرلیا، بجلی کا کوئی پتہ نہیں“۔
جبران کا ٹویٹ ہے کہ بارش کی آواز سے آنکھ کھلی۔ بارش ہوئے اتنا عرصہ ہوگیاتھا کہ ہم تو بھول چکے تھے کہ بارش کی آواز کیسی ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں