Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ریسلرز کی ایک بار پھر پاکستان آمد

 
اسلام آباد:پاکستان میں ہونیوالے انٹرنیشنل ریسلنگ کے ایونٹ کیلئے بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔پاکستان پہنچنے والے ریسلرز کا تعلق برطانیہ، امریکہ اور فرانس سے ہے اور اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسلنگ ایونٹ اگست میں پاکستان میں منعقد ہوگا جس کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پہنچنے والے ریسلرز کا تعلق برطانیہ، امریکہ اور فرانس سے ہے اور اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ ہے۔بین الاقوامی ریسلرز سیزن 2018 کے مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان کے مطابق غیر ملکی ریسلرز نے ایونٹ کی کوآرڈی نیشن کےلئے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ ریسلرز نے میجر جنرل کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ گزشتہ سال بھی ریسلنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے 19غیرملکی ریسلرز پاکستان آئے تھے اور کراچی میں انٹر نیشنل ریسلنگ کا رنگارنگ انعقاد عمل میں آیا تھاجس میں غیر ملکی خواتین ریسلرز نے بھی فن کشتی میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے تھے ۔

شیئر: