Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کسی غلط فہمی میں نہ رہے، مہم جوئی کا جواب دیں گے، آصف غفور

  راولپنڈی .... ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہند، پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ناکام ہوچکا ہے۔ ہند ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستانی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے پاکستان مخالف بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی آرمی چیف کا بیان بچکانہ اور غیرذمہ دارانہ ہے۔آرمی چیف فور اسٹار عہدے کا افسر ہوتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ آرمی چیف ایک ذمہ دارانہ تقرری ہوتی ہے۔ اس قسم کے غیر ذمہ دار بیانات اہم عہدے والوں کو زیب نہیں دیتے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں لیکن ہند ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے لیکن اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا ۔ ہند کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی ہندوستانی مہم جوئی کا جواب دیں گے۔ 

شیئر: