Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پردیس نہ جااےسجنا مجھے ڈھونڈ نہ پاؤگے‘‘

دیوریا۔۔۔۔اتر پردیش میں دیوریا کے میئل علاقے میں شوہر کے پردیس جانے سے ناراض نئی نویلی دلہن نے پھانسی لگاکر جان دیدی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ میئل کے نینوا گاؤں کے رہنے والے بلرام پرساد نے اپنی بیٹی جیوتی کی شادی پینکا گاؤں کے روی کمار سے گزشتہ ماہ کی تھی۔ روی دبئی میں کام کرتا ہے اور وہ شادی کیلئے چھٹی پر آیا ہوا تھا۔گزشتہ روزجب شوہر دبئی واپس جانے کیلئے تیار ہوا تو جیوتی نے اسے پردیس جانے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر شوہر کی چھٹی ختم ہوچکی تھی اور ڈیوٹی پر پہنچنا لازمی تھا۔شوہر اپنی بیوی اور گھر والوں کو الوداع کہہ کر ابھی لکھنؤ ایئرپورٹ پہنچا ہی تھا کہ نئی نویلی دلہن نے شوہرکے پردیس جانے کی جدائی سے دلبرداشتہ ہوکر کمرے میں ساڑی کے ذریعے چھت میں لگے کنڈے سے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اطلاع ملنے پر روی دبئی نہ جاسکا اور لکھنؤ ایئرپورٹ سے واپس گھر لوٹ گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پولیس اسٹیشن میں 2چاہنے والوں کی شادی
 

شیئر: