Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متھن چکرورتی کے بیٹے کیخلاف اداکارہ کی جانب سے ایف آئی آر درج

نئی دہلی۔۔۔۔شادی سے چند روز قبل متھن کے بیٹے میموہ قانون کے شکنجے میں پھنس گئے ہیں۔دہلی کے بیگم پور پولیس اسٹیشن میں اداکارہ نے متھن کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی ہے۔ متاثرہ خاتون اور متھن کا بیٹا فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ دونوں کی ملاقات 2015ء میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں میں قربتیں بڑھتی چلی گئیں اور ایک دن متھن کے بیٹے نے اپنی دوست اداکارہ کو فلیٹ پر بلایا اور نشہ آور اشیاء کھلا کر اس کے ساتھ زیادتی کیا۔بعد ازاں اس نے شادی کی جھوٹی تسلی دیکر 4سال تک استحصال کیا۔اس دوران اداکارہ کی طبیعت خراب ہوگئی اور میڈیکل ٹیسٹ کے بعد اسقاط حمل کرادیا۔متاثرہ اداکارہ نے 2017ء میں میموہ کو شادی کا وعدہ یاد دلایا لیکن میموہ والدین پر بات ٹالتا رہا۔
اسی دوران میموہ کی والدہ یوگیتا بالی نے بھی اداکارہ کو فون کرکے دھمکی دی کہ وہ خواب میں بھی اس کی بہو نہیں بن سکتی  اور دھمکی دی کہ اگر اس نے یہ باتیں متھن کو بتائیں تو خیر نہیں ۔اداکارہ کو میموہ کی شادی کے بارے میں خبر ملی تو وہ مایوسی کا شکار ہوگئی۔ واضح ہوکہ متھن کے بیٹے میموہ کی شادی 27جولائی کو فلمساز اور ہدایت کار سبھاش شرما کی بیٹی مدالسا سے ہونیوالی ہیں جو خود ایک اداکارہ ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -پولیس اسٹیشن میں 2چاہنے والوں کی شادی

شیئر: