Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن نے ’درعا “ سے فرار ہونے والے شامیوں کیلئے سرحدیں کھولدیں

عمان....حکومت اردن نے درعا سے جان بچا کر فرار ہونے والے شامیوں کیلئے 3سرحدی گزر گاہیں کھول دیں۔ یہ اقدام مجبور شامیوں کی مددکی خاطر کیا گیا ہے۔ اردن میں پناہ گزینوں کی بین الاقوامی ہائی کمشنری اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے اردن سے درخواست کی تھی کہ وہ درعا میں بڑھتی ہوئی کشمکش کے دوزخ سے جان بچا کر فرار ہونے والے شامیوں کیلئے اپنی سرحدیں کھولدے۔ اقوام متحدہ کا کہناہے کہ گزشتہ 2ہفتوں کے دورا ن بری اورفضائی گولہ باری و بمباری سے 270ہزارشامی جان بچا کر فرا ر ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: