Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کا وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

اسلام آباد:  چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار نے 2005ء سے لے کر اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی اور حکم دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے۔ 
اس حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گی۔ عدالت نے سپریم کورٹ کی تمام بار کونسلز کو ایڈیشنل رجسٹرار سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ 
 

شیئر: