شہد جلد کے لیے بہترین ٹانک
داغ دھبوں کو ہلکا اور مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے خام شہد کا استعمال ہمیشہ سے بہترین سمجھا جاتا ہے . شہد کا استعمال نئے خلیے بنانے ، زخموں کو مندمل کرنے اور نشانات مٹانے کے لیے نہایت موثر ہے . اصلی شہد اور بیکنگ سوڈے کو برابر مقدار میں لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور متاثرہ جگہ پر تین سے پانچ منٹ تک مساج کریں . مساج کے بعد ایک گرم تولیہ متاثرہ جگہ پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ ٹھنڈا ہو جائے . ٹھنڈا ہو جانے پر چہرہ صاف کر کے خشک کر لیں . یہ چہرے کے داغ دھبے دور کر کے آپ کی شخصیت کوموثر اور پر اعتماد بنانے میں مدد دے گا .