Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن کوکٹیل پلاؤ سے لطف اندوز ہوں

اجزاء:
چاول۔ ایک کلو
مرغی (بون لیس)۔ایک کلو
ہری پیاز(ہرا حصہ باریک کٹا ہوا)۔ چار عدد
گاجر(باریک اور چھوٹے کیوبز)۔ چار عدد
شملہ مرچیں(باریک اور چھوٹے کیوبز )۔چار سے چھ عدد
ادرک، لہسن( پیسٹ)۔ دو کھانے کے چمچ
سیاہ مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
لونگ (باریک پسی ہوئی )۔پانچ عدد
اجوائن (پسی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ
دار چینی (باریک پسی ہوئی)۔ایک انچ کا ٹکڑا
سونف(باریک پسی ہوئی )۔ ایک چائے کا چمچ
چائنیز نمک۔ دو کھانے کے چمچ
سرکہ۔ دو چائے کے چمچ
سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
زعفران۔ چٹکی بھر
گھی۔ حسب ضرورت
ہری مرچیں(بڑی )۔دس عدد
ترکیب:گوشت میں ادرک، لہسن کا پیسٹ، تھوڑا سرکہ، سویا سوس، زعفران اور نمک ڈال کر میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ اس کے بعد اسے دھیمی آنچ پر فرائی کر کے گولڈن کر کے نکال لیں۔ ایک پتیلی لیں اس میں گھی گرم کر کے اس میں ہری پیاز ڈال کر اسٹرفرائی کر لیں۔ اس میں گاجر اور شملہ مرچیں شامل کر لیں اور اچھی طرح چمچہ چلائیں۔ اس میں سیاہ مرچ پاؤڈر، لونگ، دار چینی، سونف ، اجوائن، نمک اور چائنیز نمک ڈالیں۔ ایک چائے کا چمچ سرکہ اور ایک چائے کا چمچ سویا سوس ڈال کر فرائی کیا ہوا گوشت اور بھگوئے ہوئے چاول ڈالیں اور اس میں اتنا پانی شامل کر یں کہ چاول کھڑے کھڑے رہیں، ابال آنے کے بعد دم پر رکھ دیں۔ آخر میں بڑی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور سرو کر یں۔
 

شیئر: