Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالعدم تحریک طالبان کا ایک اور کمانڈر مارا گیا

پشاور... کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک اوراہم کمانڈر عمر رحمان افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں مارا گیا۔عمر رحمان عرف فاتح افغان صوبے کنٹر میں موجود تھا ۔امریکی ڈرون نے اس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ عمر رحمان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ افغان وزارت دفاع نے طالبان کمانڈر کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ عمر رحمان کالعدم تنظیم کا نائب سربراہ اور طالبان کے سر براہ ملافضل اللہ کا دست راست تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف پر ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی میں شریک تھا۔ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد اسے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ایک اور اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ادھر پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان کے علاقے تورننگی میں ہونے والے ایک اور ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر عبداللہ داوڑ مارا گیا۔ اس کا تعلق حافظ بہادر گرو پ سے تھا ۔ میزائل حملے کے بعد طالبان اور مقامی باشندوں نے زخمیوں کو منتقل کیا۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

شیئر: