Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ویمنز کپتان ہرمنپریت کور کی جعلی ڈگری کا انکشاف

 
میرٹھ:ہند کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کورکی بی اے کی ڈگری جعلی نکل آئی۔ گزشتہ سال انگلینڈ میں ٹیم کے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے پر ہندوستانی پنجاب پولیس نے ہرمنپریت کور کو ڈ ی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی تھی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ جاتی کارروائی کے تحت ان کی گریجویشن کی ڈگری جب میرٹھ کی چوہدری چرن سنگھ یونیورسٹی میں تصدیق کیلئے بھیجی گئی تو انکشاف ہوا کہ ان کی یہ ڈگری جعلی ہے۔اس معاملے پر کپتان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی مزید کسی کارروائی کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے ۔ہندوستانی ویمنز ٹیم کی کپتان کو ہند کا اعلیٰ سویلین ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

شیئر: