Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرشد سے عشق شرک نہیں‘ عمران خان

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اپنے مرشد سے عشق اور عقیدت کو شرک کہنا ٹھیک نہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک پتن مزار پر دورے کے حوالے سے طویل خاموشی کے بعد گزشتہ روز اپنا بیان جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری دی تھی اور اس موقع پر انہوں نے احاطے میں داخل ہونے سے پہلے مزار کی چوکھٹ پر سجدہ کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کا ایک طوفان جاری تھا۔عمران خان نے کہا کہ دین کے متعلق میرا مطالعہ خاصا ہے۔ بابا فرید، شمس تبریز جیسے لوگوں کی وجہ سے دین پھیلا۔ انہوں نے کہا کہ بابا فرید سے میری عقیدت ہے۔ علامہ اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتا چلے گا۔ مرشد سے جو عشق ہوتا ہے اسے شرک نہیں کہا جا سکتا، کلمہ گو شرک کیسے کر سکتا ہے ، عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مخلوط حکومت سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھیں،عمران

شیئر: