کھٹمنڈو۔۔۔نیپال میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں اب تک 17 افراد ہلاک اور 3 لا پتہ ہو چکے ہیں۔ کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری ر ہے گا۔ واضح رہے کہ نیپال میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جولائی سے اکتوبرتک جاری رہتا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ہر سال سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو جاتے ہیں۔