ماسکو۔۔۔روس کے شہر سوچی میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک معمر شخص ہلاک اور 2خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئی ـ۔پولیس کی جانب سے دہشتگردی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔حادثہ سوچی شہر کی ایک شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔