دیپیکا اور رنویر کی شادی، شاہ رخ اور ارجن کا رقص
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے رشتے کی خبریں گزشتہ 5 سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق رنویر اور دپیکا دونوں رواں سال نومبر میں شادی کر لیںگے۔ ویسے تو یہ دونوں اداکار اپنی شادی کی ایک پرائیویٹ تقریب اٹلی میں منعقد کرنے کا ارادہ کررہے ہیں جس میں صرف خاندان والے اور قریبی دوست شامل ہوں گے لیکن اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکار شاہ رخ خان اور ارجن کپور بھی اٹلی میں ان دونوں کی شادی میں شریک ہوں گے، اور ہوسکتا ہے کہ یہ دونوں وہاں پرفارم بھی کریں۔یاد رہے کہ ارجن کپور رنویر سنگھ کے قریبی دوست ہیں۔