Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے حکمراں من گھڑت الزامات بند کریں، اشرفی

    ریاض- - - - پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے قطری حکومت اور اسکے میڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف من گھڑت الزامات اور بے ہودہ گوئی بند کردیں۔ سعودی حکومت حج اور عمرے کی ادائیگی سے کسی بھی ملک، کسی بھی فرقے اور کسی بھی مسلک کے لوگوں کو کبھی منع نہیں کرتی۔ اسکے حوالے سے اس کے برعکس جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ سراسر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ قطری حاجیو ںنے گزشتہ سال خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں حج کیاتھا۔ سب لوگوں نے یہ منظر دیکھا تھا۔ قطری حکام اس کی تردید نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں:- - - -کئی ملکوں میں کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا طریقہ؟

شیئر: