ریاض: سعودی بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد ہے جس میں کہا گیا کہ بجلی کمپنی نے بلوں پر نظر ثانی کے لئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے۔ واٹس ایپ، ٹویٹر اور دیگر ذرائع میں یہ خبر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے کہ جن صارفین کا بجلی کا بل زیادہ آیا ہے وہ اشتراک نمبر 500120پر ایس ایم ایس کریں تو کمپنی ان کے بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔
مزید پڑھیں :تیل، بجلی کے اضافے پر زرتلافی زیادہ ہوگا
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی سروس شروع نہیں کی گئی جبکہ جو نمبر دیا جارہا ہے وہ صارفین کے لئے بل کے اجرائ کی سروس ہے۔ مذکورہ نمبر پر اشتراک نمبر بھیجنے سے صارف کو بل جاری ہونے کی خبر دی جائے گی۔
اردو نیوز ایپ ڈاون لوڈ کریں
لا صحة للرسالة المتداولة عن إرسال رقم المشترك للرقم 500120 لتصحيح فاتورة الكهرباء، والخدمة هي للتسجيل في خدمة الفواتير فقط. pic.twitter.com/EjcBVXD9o3
— السعودية للكهرباء (@ALKAHRABA) July 4, 2018