بچوں کیلئے خطرناک 10وڈیوگیمز کیا ہیں؟
ریاض۔۔۔نوجوانوں کے امور ومسائل کے ماہر حمد بن مشخص العتیبی نے واضح کیا ہے کہ خاندان کی تباہی کا باعث بننے والا سب سے بڑا خطرہ والدین کا جدید ٹیکنالوجی کے آگے سر جھکا دینا ہے۔والدین تبدیلیوں کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ وہ اولاد کو خطرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر نہیں اپناتے۔ بچے وڈیو گیمز میں لگ جاتے ہیں اور کوئی ان پر روک ٹوک نہیں ہوتی۔العتیبی نے توجہ دلائی کہ وڈیو گیمز کے فوائد اور نقصانات بھی ہیں۔ اگر منفی پہلو چھا جائیں تو ایسی صورت میں وڈیو گیمز ذہنی ، عقلی اور سماجی صحت کیلئے خطرہ بن جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں وڈیو گیمز کو ذہنی صحت کیلئے انتہائی مضر بتایا ہے۔