Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے قانون زراعت کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ ریال جرمانہ مقرر

    ریاض- - - -  وزارت ماحولیات و پانی  و زراعت نے  نئے قانون زراعت  کیخلاف ورزی پر  ایک کروڑ  ریال تک کا جرمانہ  مقرر کردیا۔  3 برس تک  قید کی سزا بھی دی جائے گی۔  الوطن اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ  اگر  کسی شخص نے وزارت سے اجازت نامہ لئے بغیر  کوئی زرعی اسکیم شروع کی یا کوئی زرعی سہولت فراہم کی  یا  انسپکٹرز  یا متعلقہ اہلکاروں کو  معائنے اور پوچھ گچھ سے  روکنے کا کوئی چکر چلایا  یا  گمراہ کن اطلاعات   یا غلط  اعدادوشمار فراہم کئے  اور معلومات  چھپانے  کی کوشش کی  تو ایسی صورت میں  50 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔  تین برس کے اندر دوبارہ  خلاف  ورزی  پر  جرمانہ ایک کروڑ  تک کردیاجائے گا اور تین برس تک کی  قید کی سزا ہوگی۔  یہ جرمانہ اور سزا  نئے قانون زراعت کی کسی ایک خلا ف ورزی پر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -المراعی کابیان مغالطہ آمیز اور حقائق کے خلاف ہے،انجمن تحفظ صارفین

شیئر: