مراکش میں سعودی کے یہاں چوری کرنیوالے گرفتار
مراکش۔۔۔۔مراکش کے متعلقہ حکام نے شہر کی اعلیٰ ہوٹل میں قیام پذیر سعودی شہری کی قیمتی گھڑیاں ، بینک کارڈز اور نقدی چرانے کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ واردات کرنیوالوں نے نجی دستاویزات اور ملبوسات کا بیگ بھی چوری کیا تھا۔ چوری کرنیوالے عمر کے چوتھے عشرے میں ہیں۔ انہوں نے اقبال جرم کرلیا۔ مسروقہ اشیاء برآمد ہوگئیں ۔ چوری کی واردات کرنیوالے الجزائری مراکش میں غیر قانونی طریقے سے مقیم تھے۔