Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ڈاکو جیل جائیں گے ،عمران خان

تیمرگرہ ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے مافیا اور گارڈ فادرز کے خلاف 22سال سے جدوجہد کررہے ہیں۔پہلی مرتبہ طاقتور کو سزا ہوئی ہے۔ پاکستان میں اب بڑے ڈاکو اقتدار میں نہیں جیل میں جائیںگے۔پختونخوامیں ملک کا سب سے بہتر تعلیمی،پولیس،صحت اور بلدیات کا نظام دیا،مولانا فضل الرحمن مقناطیس کی طرح ہر حکومت سے چمٹ جاتا ہے۔ اس مرتبہ موقع نہیں دینگے۔ لاہور میں بارش نے شہباز شریف کی کارکردگی اور ترقی کا پول کھول دیا۔ تیمرگرہ اور سوات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ25جولائی کو پاکستان سے کرپشن کے مافیاز کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردینگے۔ اربوں روپے لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لاکر لوٹی رقم کو قومی خزانے میں جمع کرینگے۔انہوںنے کہا کہ شریف برادران 30میں سے 22سال اقتدار رہے۔9 ماہ سے باپ بیٹی نے رونا دھونا شروع کیا کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس لڑا ۔اب سوات میں شہباز شریف کی الیکشن میں حمایت کرررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو الائنس کے لئے مولانا فضل الرحمن کے سوا کوئی نہیں ملا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے گذشتہ5 سال میں خیبرپختونخوا میں ملک بھر سے سب سے بہتر تعلیمی،پولیس،صحت اور بلدیات کا نظام دیا جس کا مطالبہ اب دوسرے صوبوں کے عوام کررہے ہیں۔ ا نہوںنے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسفندیار ولی کہتا ہے کہ اگر کرپشن کی ہے تو مجھے گرفتار کرلو۔ اگر اسفندیار ولی نے کرپشن نہیں کی تو عوام ا نہیں ایزی لوڈ کیوں کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:عوامی عدالت بھی لگنے والی ہے،شہباز شریف
 

شیئر: