Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

د ہلی میں دروازے پر راشن کی ڈلیوری اسکیم کی منظوری

    نئی دہلی - - - حکومت دہلی نے گھر کی دہلیز پر راشن کی ڈلیوری اسکیم کی منظور ی دیدی۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک بیان میں کہا کہ دروازے پر راشن کی ڈلیوری اسکیم کی منظوری دیدی گئی ہے۔اسکیم کو تیزی سے نافذ کرنے کیلئے محکمہ خوراک کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شمال مشرقی دہلی میں جمنا پر زیر تعمیر سگنیچر برج کی آخری قسط کو بھی منظوری دے دی۔ ا س پل کی تعمیر شرو ع ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ اسے اکتوبر تک تیار کرلیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے اختیارات کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر اور حکومت کے درمیان تنازعہ پر فیصلہ دینے کے بعد دہلی حکومت نے یہ فیصلے کئے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور 2 دیگر وزرا نے راشن کی دروازے پر ڈلیوری اسکیم کی منظوری دینے کیلئے راج نواس دفتر میں 9 دن تک دھرنا دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -مدارس میں نیا ڈریس کوڈ نافذ نہیں ہوگا، لکشمی نارائن

شیئر: