اکشے اوبرائے فلم ”چھوٹے نواب “ میں
بالی وڈ اداکار اکشے اوبرائے ہدایتکار کومنڈ چوہدری کی فلم ”چھوٹے نواب “ میں جلوہ گر ہوں گے۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہدایتکار کومنڈ چوہدری کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور فلم ”چھوٹے نواب “ کا حصہ بننے پر انہیں بے حد خوشی ہے جس میں ان کا کردار پہلے کرداروں کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ پلابیتا بورٹھاکر بہت زبردست اداکارہ ہیں اور فلم ”لپ اسٹک انڈر مائی برقع“ میں ان کا کام مجھے بے حد اچھا لگا اور اب ہم دونوں پہلی بار فلم ”چھوٹے نواب “ میںایک ساتھ دکھائی دیں گے۔