Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو زیڈ 1 آئی اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو زیڈ 1 آئی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ فون میں 90 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فون میں کی آگمینٹڈ ریئلٹی اسٹیکرز اور گیم موڈ بھی دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی خصوصیات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں 6.26 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا۔فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر بھی شامل کیا گیا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 1898 یان ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔فون کی باقاعدہ فروخت 7 جولائی سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: