سامسنگ گیلیکسی آن 6 اسمارٹ فون لانچ
سامسنگ گیلکسی آن 6 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 5.6 انچ ایچ ڈی پلس سپر ایمولڈ ڈسپلے ، اوکٹا کور ایکسینوس 7870 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرے میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 14490 ہندوستانی روپے ہے۔