تہران ۔۔ایران نے 2017 میں ملکی پارلیمان پر ہونے والے حملے میں ملوث 8 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ 7 جون 2017 کو حملے میں 18 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ حملے میں ملوث12 سے زائد افراد کیخلاف عدالتی کارروائی اب بھی جاری ہے۔ اس حملے کے رد عمل میں پاسدان انقلاب نے مشرقی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائل بھی داغے تھے۔