Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18ہندوستانی ریاستوں میں پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال پر پابندی

 لکھنؤ ....ہندمیں پلاسٹک سے پیداہونیوالی آلودگی کے خطرے کے مدنظر مہاراشٹر سمیت ملک کی 18ریاستوں میں پلاسٹ تھیلیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 15جولائی سے ریاست اتر پردیش میں پلاسٹک اور اس سے تیار کی گئیں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد کی جائیگی۔واضح رہے کہ نومبر 2015 ء میں الٰہ آباد ہائیکورٹ نے ریاست میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔بعد ازاں جنوری 2016ء میں یوپی حکومت نے پابندی لگادی تھی۔ اسکے بعد 2017ء میں پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔اب یوپی 19ویںریاست ہوگی جہاں پولیتھن پر پابندی لگائی جائیگی۔سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ پالیسی کے مطابق 50مائیکرون سے پتلی پولیتھن کا استعمال ممنوع ہوگا۔مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا
 
 

شیئر: