Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی اور نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش

ممبئی .... ممبئی اور اس کے نواحی علاقوں میں ہفتے کی صبح موسلا دھار بارش ہوئی۔ تھانے اور نوی ممبئی کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔ اسکے علاوہ ملاڈ، بوریولی اور کلیان میں زیادہ بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پہلے ہی ہمارے محکمے نے موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کردی تھی۔ اس وقت گجرات کے مغرب اور کیرالہ کے ساحل پر ہوا کا کم دباﺅ بنا ہوا ہے جبکہ مغربی بنگال میں اوڈیشہ کے ساحل پر بھی ہوا کا دباﺅ کم ہے جس کے نتیجے میں ممبئی اور نواحی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ اگلے 24گھنٹوں میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دریں اثناءبارشوں کے نتیجے میں ٹرینیں 10منٹ تاخیر سے چل رہی ہیں کیونکہ کلیان، کرجات اور کلیان کسارا روٹ پر تیز بارش ہورہی ہے۔کئی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے طور پر ٹرینیں روک دی گئی ہیں۔
 

شیئر: