Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی فیصلے پر عروہ اور ماورہ کا اظہار مسرت

اداکارہ عرو ہ حسین اور ان کی چھوٹی بہن ماورہ حسین نے نواز شریف کو سزا ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہم اسی صورت میں آگے بڑھ سکتے ہیں جب ہم کرپٹ لوگوں کو سزا ئیں دیں۔ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد اداکارہ عروہ حسین نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں نیا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔عروہ کی چھوٹی بہن اداکارہ ماورہ حسین نے بھی ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو ملنے والی سزا پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں نواز شریف کو ملنے والی سزا کو پاکستان کے عظیم دنوں کے آغاز سے تعبیر کیا اور اسے نئے پاکستان کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ ماورہ حسین نے ” اب صرف عمران خان‘ ‘ کا ہیش ٹیگ لگایا اور کہا کہ یہ بالکل درست فیصلہ ہوا ہے جس میں سابق وزیر اعظم کو 10 سال کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا گیاہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں اداکار بہنیں علانیہ طور پرتحریک انصاف کی حمایت کرتی رہی ہیں۔ 2014 میں عمران خان نے جب دھاندلی کےخلاف دھرنا دیا تو یہ دونوں بہنیں کراچی میں ہونے والے دھرنوں میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتی رہی تھیں۔
 

شیئر: