Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”6روزے“مریض شوال کے بعد بھی رکھ سکتے ہیں؟

ریاض.... سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے فتویٰ دیا ہے کہ اگر مریض حضرات شوال کے بعد بھی 6روزے رکھنا چاہیں تو رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں مریضوں کو روزے نہ رکھنے کی رخصت دی ہے جبکہ رمضان کے روزے فرض ہیں لہذا شوال کے 6روزے بھی مریض حضرات ملتوی کرسکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں۔ یہ سہولت مریضوں کیلئے ہے۔
 

شیئر: