Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل القامت پاکستانی غلام شبیرکی مولانا اشرفی کی عیادت

سعودی حکومت کا شکریہ جس نے میڈیکل سہولت فراہم کی، طاہر اشرفی
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)پاکستان کے طویل القامت شخص غلام شبیر نے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں پاکستان علماءکونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی سے ملاقات کی اور ان کے کامیاب آپریشن کے بعد انکی عیادت کی ہے اس موقع پر غلام شبیر نے مولانا طاہر اشرفی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور اظہار کیا کہ جس طرح آپ دفاع حرمین شریفین کے لئے کوشاں ہیں اس کی جتنی تعریف کی جاے وہ کم ہے، علماءدین ہمارا اثاثہ ہیں اور انہی کی بدولت دین اسلام کی اشاعت ممکن ہو پاتی ہے، مولانا طاہر اشرفی نے بھی غلام شبیر اور ان کے دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سعودی گورنمنٹ کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کو میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کیں۔
 

شیئر: