مدھیہ پردیش میں غذائی قلت سے4بچوں کی موت
شیوپور۔۔۔۔مدھیہ پردیش کا ضلع شیور پور ’’ہندوستان کا ایتھوپیا‘‘کے نام سے مشہور ہے۔یہاں ہر سال غذائی قلت کی وجہ سے کئی جانیں چلی جاتی ہیں۔گوالیار کے سب سے بڑے اسپتال جیا روگیہ میں گزشتہ روز اچانک شدید بخار کی وجہ سے 2بچیاں مسکان اور مدھو کو داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔ ۔ڈاکٹروں کے مطابق بچیاں غدائی قلت کا شکار ہوکر بخار میں مبتلا ہوگئی تھیں۔بچیوں کے بھائی بنٹی نے بتایا کہ اس واقعہ سے قبل 3سالہ نیلم کی بھی اسی طرح بخار کی وجہ سے موت ہوگئی اور نیلم سے 2 دن پہلے شوانی نے بھی دم توڑ دیا تھا۔ اس طرح 2ہفتے کے دوران 5اموات ہوچکی ہیں۔اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں جھاڑ بڑودا گاؤں پہنچیں جہاں آباد 100خاندانوں کی صحت کا جائزہ لیاجہاں 12مریض پائے گئے جن میں سے3غذائی قلت کا شکار تھے۔واضح ہو کہ مدھیہ پردیش میں2016ء میں ضلع شیوپور میں غذائی قلت کے باعث ستمبر اکتوبر کے مہینے کے دوران 116بچے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔