Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی اجزاٗ سے جلد کی حفاظت ‎

لیموں میں اے ایچ اے  کی وسیع مقدار موجود ہے  جو جلد سے مردہ خلیوں کو صاف کرنے کے لیے قدرتی بلیچ کا کام کرتا ہے .  لیموں کا رس داغ دھبوں کو  ختم کرنے میں بہترین معاون ثابت ہوتا ہے .   اسے استعمال کرنے سے پہلے  اس بات کی یقین دہانی  کر لیں  کہ آپ کا چہرہ ہر  طرح کے میک اپ اور کریم سے پاک ہو  . اب روئی کے ایک گولے کو  لیموں کے رس   میں ڈبو کر  نشان پر   دس منٹ رگڑنے کے بعد چہرہ دھو لیں .  یاد رکھیں اس عمل کے بعد   اگر گھر سے باہر جانا پڑے تو چہرے پر سن بلاک لگانا ہر گزنہ بھولیں . 
لیموں کے علاوہ  جلد پر سے پرانے نشانات کو مٹانے کے لیے  پیاز کااستعمال بھی حیران کن حد تک فائدہ مند ہے .  پیاز کے رس سے تیار شدہ  مختلف کریم ، لوشنز  اور دیگر مصنوعات  مارکیٹ میں دستیاب ہیں  جنہیں استعمال کر کے نقصانات سے پاک جلد حاصل کی جاسکتی ہے . 

شیئر: