الخبر میں واٹر پلانٹ کا ٹھیکہ
الخبر .... کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے سرکاری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ الخبر میں نیا واٹر پلانٹ قائم کیا جائیگا۔ اسکا ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔ یہ روزانہ 210ہزار مکعب میٹر پانی تیار کریگا۔ 903ملین ریال میں اسپین کی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ اس سے مشرقی ریجن کے باشندوں کو فائدہ ہوگا۔