Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلے دنیا سے جلد نیست و نابود ہوجانے کے خطرات سے دوچار

 سڈنی.... شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایک خاص قسم کے فنگس سے دنیا بھر میں کیلوں کی فصلوں کو سخت خطرات لاحق ہوچکے ہیں اور اگر کوئی بروقت حفاظتی کارروائی انجام نہ دی گئی تو عین ممکن ہے کہ کچھ ہی عرصے میں کیلے دنیا سے ناپید ہوجائیں۔ سائنسدانوں نے ان خدشات کا اظہار ایشیا ، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا کے مختلف علاقوں سے ملنے والی ان خبروںکی بنیاد پر کیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ پانامہ نامی فنگس کیونڈش کیلے کے پودوں کی جڑوں کو تباہ کردیتے ہیں ا و راس طرح پوری فصل تباہ ہوجاتی ہے۔ واضح ہو کہ دنیا بھر میں جو کیلے استعمال ہوتے ہیں ان میں زیادہ تر کیلے وہی ہیں جو نباتاتی زبان میں کیونڈش کیلے کہلاتے ہیں۔ سردست کیلوں کی اس بیماری یا فنگس سے ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک متاثر ہورہے ہیں۔ سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ مڈغاسکر میں اگائے جانے والے خاص قسم کے کیلوں کے اشتراک سے نئے کیونڈش قسم کے کیلے پیدا کئے جائیں ۔ واضح ہو کہ اس وقت مڈغاسکر نسل کے کیلے کے صرف 5درخت دنیا میں موجود ہیں۔
 

شیئر: