Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک پلیٹوں اور کٹلری سامان کے استعمال پر پابندی لگانے پر غور

لیسٹر شائر..... برطانیہ میں پلاسٹک کی پلیٹوں اور کٹلری کے سامان پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ حکومت نے پلاسٹک کے خلاف حالیہ مہم کے تحت پلاسٹک کے چمچوں اور کانٹوں پر فوری پابندی کے منصوبے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سال کے اوائل میں حکومت نے پلاسٹک کے اسٹرا پرپابندی کی مہم شروع کی تھی جس کے نتیجے میں اب ریستوران اس کا ماحول دوست متبادل تلاش کررہے ہیں۔حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک پلیٹوں ، کٹلری اور پلاسٹک کے بیلون اسٹکس استعمال کرکے پھینک دیئے جاتے ہیں جس سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ حکومت اسکے معاشی اثرات پر بھی غور کررہی ہے کہ اگر اس پر پابندی لگتی ہے تو اس سے اسے کتنا نقصان ہوگا۔ اس بات کا بھی تجزیہ کررہی ہے کہ اس پر پابندی سے اسے تیار کرنے والے کارخانے، استعمال کرنے والے اور فروخت کرنے والے کتنے متاثر ہونگے اور اگر اسکا متبادل تیار کیا جائے تو اس پر کتنا خرچ آئیگا۔ ماحولیات کے گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے اسٹرا اگر جنگلی حیات نگل جاتے ہیں تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پلاسٹک کے خلاف مہم چلانے والوں نے کہاکہ لوگ جو کچرا پھینکتے ہیں ان میں یہ اسٹرا ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہیں۔ ادھر حکومت نے بتایا کہ جب سے سامان کے لئے بیگ پر 5پینس کے چارج لگائے گئے ہیں اس سے اب تک 9بلین پلاسٹک تھیلوں کی بچت ہوئی ہے۔

شیئر: