Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب عدالت کو مزید ڈیڑھ ماہ کی مہلت

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے لیے مزید ڈیڑھ ماہ کی مہلت دے دی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ نے نیب عدالت کے جج محمد بشیر کی شریف خاندان سے متعلق ریفرنسز کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔اس دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ احتساب بیورو کو مزید کتنا وقت درکار ہے جس پر نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ کے علاوہ دیگر 2 ریفرنسز میں پیش رفت نہیں ہوئی جس پر عدالت نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر سے بات چیت کے بعد مزید6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہمیشہ چندہ لیا ہے دیا نہیں،عمران خان

شیئر: