Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی والدہ بھی گرفتاری دیں گی؟

لاہور... ن لیگ کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ نے بیٹے اور پوتی کے ہمراہ گرفتاری دینے اور جےل جانے پر اصرار کیا ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔نیب حکام نے انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے اور پوتی کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ جائیں گی۔ نواز شریف کی والدہ، آپی جی بضد ہیں ۔انہوں نے گھر والوں کو کہہ دیا کہ وہ اپنے بیٹے نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر جائیں گی۔ بیٹے اور پوتی کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی۔ اگر گرفتار کیا تو میں بھی ساتھ جاوں گی۔ نواز شریف کی والدہ کی عمر 85 سال ہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کو ہیلی کاپٹر سے اڈیالہ منتقل کرنے کا فیصلہ

شیئر: