کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب قتل کیس میں ملزم راؤ انوار کی ضمانت منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں معطل ایس ایس پی اور کیس کے ملزم راؤ انوار کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران راؤ انوار کو سخت پہرے میں عدالت لایا گیا تھا جہاں عدالت نے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ملزم کے وکیل عامر مرغوب کے مطابق راؤ انوار کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی گئی ہے۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 4 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔