Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائنڈنگ سے اموات141ہو گئیں

ٹوکیو۔۔۔ جاپان کے مغربی علاقہ کراشبیکی میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں منگل کی صبح تک کم از کم 141 افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔ ریلیف اور ریسکیو ٹیم ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔جاپان میں 1982 کے بعد سے یہ سب سے بڑا قدرتی واقعہ ہے جس میں 20 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس کی شدت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم شنزو آبے نے اپنا غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ہو نے والے اقتصادی نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں لگایا گیا۔ سیلاب کی وجہ سے مذکورہ علاقے کے 11,220مکانوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور سینکڑوں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے۔بارش کے بعد سیلاب سے صنعتی دنیا بھی کافی متاثر ہوئی ہے اور ہیروشیما میں مزدا موٹر کمپنی نے ہیڈ آفس بند کر دیا ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ ہفتے کئی پلانٹوں میں کام کاج کو روک دیا تھا اور آج بھی دو مزید پلانٹوں کو بند کرنے کی بات کی  جا رہی ہے۔

شیئر: